اسلام آباد (اے بی این نیوز) دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ پڑوسی ملک ایران میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ان کی حفاظت اور سلامتی کے پیش نظر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفر نہ کریں جب تک کہ حالات بہتر نہیں ہوتے۔
بیان میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے، چوکس رہنے، غیر ضروری سفر کو محدود کرنے اور تہران، زاہدان اور مشہد میں پاکستانی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
دفتر خارجہ نے تہران، زاہدان اور مشہد میں پاکستانی سفارت خانوں کے فون نمبر بھی جاری کر دیئے۔
🔊PR No.1️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Travel Advisory for Pakistani Nationals Regarding Iran
🔗⬇️ pic.twitter.com/YmH4PwmrCp— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 10, 2026
ایران بھر میں گزشتہ دو ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جو مہنگائی میں اضافے کے خلاف عوامی غم و غصے کے باعث شروع ہوا، جس کے بعد حکام نے انٹرنیٹ پر پابندیاں بھی عائد کر دیں۔
ایرانی حقوق کی تنظیم HRANA کے مطابق 28 دسمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں جمعہ تک کم از کم 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 14 سکیورٹی اہلکار اور 48 مظاہرین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:افسوسناک خبر آگئی،متعدد افراد ہلاک















