اہم خبریں

پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری،اہم پیش رفت

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی کے جناح گارڈن میں جلسے کی اجازت مل گئی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جناح گارڈن میں جلسے کی اجازت دے دی۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ریلی کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جلسے کے دوران امن برقرار رکھنے کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے۔

دوسری جانب مزار قائد سے ملحقہ جناح گارڈن گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت جلسہ گاہ میں سٹیج کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:نجکاری کے بعد ملازمین کے لیے بڑی سہولت،پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

متعلقہ خبریں