اہم خبریں

غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھکاری مافیا، منظم بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا نام کسی بھی صورت میں بدنام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ ہدایات ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دی گئیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منظم بھکاری مافیا کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔

محسن نقوی نے امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سفری دستاویزات کی تصدیق کو مزید موثر بنایا جائے اور ایئرپورٹس پر امیگریشن کنٹرول کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھکاری مافیا سمیت تمام منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں موثر اور مستقل بنیادوں پر جاری رہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کے لیےمحسن نقوی کا اہم پیغام

متعلقہ خبریں