اہم خبریں

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیر فعال

لاہور (اے بی این نیوز)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عارضی طور پر غیر فعال ہو گئے ہیں، جس میں ان کا یوٹیوب چینل، ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور دیگر سوشل میڈیا پروفائلز شامل ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب رجب بٹ نے اپنی اہلیہ کے خاندان کے ساتھ خاندانی جھگڑے سے متعلق ایک انسٹاگرام اسٹوری اپ لوڈ کی، جس کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے گئے ہیں۔

تاہم رجب بٹ کے قریبی دوست ندیم نانی والا نے ایک ویڈیو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکاؤنٹس رجب بٹ نے خود پرائیویٹ کر لیے ہیں اور وہ جلد ہی واپس سوشل میڈیا پر سرگرم ہوں گے۔

ابھی تک رجب بٹ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے سبب ان کے فالوورز اور مداح سوشل میڈیا پر اس صورتحال کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد رجب بٹ کے مداح اور یوٹیوب کمیونٹی کے افراد اپنی رائے دے رہے ہیں اور بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگز کے ذریعے ان کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی جنسی زیادتی

متعلقہ خبریں