اہم خبریں

پاسپورٹ ہولڈرز خبردار،حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی جعلسازی کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کی جعلسازی کو روکنے کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ بات بیجنگ پبلک سیکیورٹی پاسپورٹ بیورو کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل SUN YU نے ان کا استقبال کیا۔ محسن نقوی نے بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چین کی پاسپورٹ اور امیگریشن پالیسی اور پاسپورٹ کے اجراء سے لے کر پرنٹنگ تک کے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے چین کے امیگریشن سسٹم کی تاثیر اور موثر طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تیز رفتار اور جامع پاسپورٹ اور امیگریشن سسٹم بھی تیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی بیجنگ ماڈل کی طرز پر جدید امیگریشن سسٹم تیار کر رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سال 2025 کے آخر میں جاری کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں سال 2025 کو انقلابی اقدامات کا سال قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جدید پرنٹرز کی تنصیب سے پاسپورٹوں کے دیرینہ بیک لاگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق 2025 میں مجموعی طور پر 5.572 ملین پاسپورٹ جاری کیے گئے جو کہ تاریخ میں ایک سال میں جاری کیے جانے والے پاسپورٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نارمل کیٹیگری میں 3.275 ملین پاسپورٹ جاری کیے گئے، جبکہ 1.839 ملین پاسپورٹ ارجنٹ کیٹیگری میں، اور 2.76 ملین پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں جاری کیے گئے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی سہولت سے پاسپورٹ کے اجراء میں آسانی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران شہریوں کے جدید ای پاسپورٹ کے حصول کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
9 مئی کیس، خدیجہ شاہ کے خلاف اے ٹی سی عدالت کا فیصلہمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں