اہم خبریں

پی ٹی آئی کا کراچی میں جلسہ،اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے اجازت ملی یا نہیں

کراچی ( اے بی این نیوز        ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے باغ جناح میں جلسے کے انعقاد کے لیے فیس تو جمع کرا دی گئی ہے، تاہم جلسے کی اجازت کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کے لیے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کا پے آرڈر جمع کروایا ہے، جس میں 20 لاکھ روپے جلسہ فیس جبکہ 5 لاکھ روپے سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر شامل ہیں۔ یہ فیس جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان خالد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

مزار قائد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پے آرڈرز وصول کر لیے گئے ہیں، تاہم جلسے کی باضابطہ اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ ضروری ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بعد کیس حتمی اجازت کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔انتظامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال اور کلیئرنس کے بعد ہی جلسے کے انعقاد کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ،جا نئے کتنا ہو گا،را ئے طلب

متعلقہ خبریں