اہم خبریں

ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے دو افراد کے نام نکالنے کی منظوری،جا نئے کون ہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )وفاقی کابینہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے دو افراد کے نام نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ منظوری وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے انعام رب اور مشتاق احمد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے انعام رب کو بیرون ملک سفر کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کسی بھی فرد کا نام شامل کرنے یا نکالنے کا اختیار وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ کابینہ کی اس حالیہ منظوری کے بعد دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ،جا نئے کتنا ہو گا،را ئے طلب

متعلقہ خبریں