اہم خبریں

محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی بارے تحفظات کا اظہار

لاہور ( اے بی این نیوز        ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف میں ڈسپلن کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر 100 افراد کے لیے صرف ایک لیڈر موجود ہے۔لاہور بار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جلوس بہت بڑا تھا، لیکن وہاں ایک بھی اسپیکر یا مائیک نہیں تھا، جس سے انتظامات کی کمزوری واضح ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ٹی آئی کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کے لیے موجود ہے اور وہ کسی بھی عہدے کے لیے یہاں نہیں آئے۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن کی کمی کے باوجود ان کا موقف مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریکوں کی روایت جاری ہے اور اگر کوئی پارٹی اپنی غلطی تسلیم کرے تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات کے امکانات زیرِ غور ہیں، اور اپوزیشن رہنما نے واضح کیا کہ وہ اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔

مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل میں فرانس اور ملائیشیا کے نمائندوں کی ملاقات،جا نئے کس سے ہو ئی

متعلقہ خبریں