راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) اڈیالہ جیل میں فرانس اور ملائیشیا کے سفارت خانوں کے نمائندے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جیل میں قید ایک غیر ملکی قیدی سے ملاقات کی۔ یہ دورہ قونصلر رسائی کے تحت کیا گیا، جسے سفارتی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے مائرہ مدثر بطور نمائندہ اڈیالہ جیل پہنچیں۔ حکومت کی جانب سے باضابطہ اجازت ملنے کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید ملائیشین خاتون موہا ظلہلمی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قیدی کی موجودہ حالت، جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفارتی نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق قیدی کے بنیادی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بین الاقوامی قونصلر رسائی کے اصولوں کے عین مطابق ہے اور اس کا مقصد غیر ملکی قیدیوں کے انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دورے شفافیت اور عالمی ذمہ داریوں کی پاسداری کا مظہر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی نے آج کراچی میں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیاہے، فیصل چودھری















