اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان میں گالم گلوچ اور جھگڑا

کراچی(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج کراچی آمد کے موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی، گالم گلوچ سے ہوتی ہوئی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 گروپ ایئرپورٹ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے، جس کے دوران گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ واقعے کے باعث ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ کے استقبال کے انتظامات اور قیادت کے قریب رہنے پر اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

تاحال کسی گرفتاری یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں،اسلام آباد میں عارضی لوڈشیڈنگ کا آغاز

متعلقہ خبریں