اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث اپنے تمام علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔
آئیسکو کے ترجمان کے مطابق تکنیکی مسائل کی وجہ سے مجموعی بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دستیاب بجلی طلب سے کم ہو گئی ہے۔
اسی صورتحال کے پیش نظر کمپنی اپنی سروس ایریا میں ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کر رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بجلی کی دستیابی طلب کے مطابق ہو گی، بلا تعطل بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیسکو بجلی کی بندش سے صارفین کو ہونے والی تکلیف سے آگاہ ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
آئیسکو نے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں بہتری اور سپلائی معمول پر آنے تک تعاون کی اپیل کی ہے۔















