اہم خبریں

راولپنڈی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے ٹریفک حکام کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے تاکہ مقررہ اوقات میں ممکنہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔
ایڈوائزری کے مطابق 5 جنوری کو صبح 7 سے 10 بجے کے درمیان کھنہ سے فیض آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے اور آئی جے پی روڈ سے ایکسپریس جانے والے لوپس پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ شہری متبادل راستوں کے طور پر مارگلہ انڈر پاس اور کلب روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

اسی طرح شام 5 سے 9 بجے کے دوران زیرو پوائنٹ سے کھنہ کی طرف ایکسپریس ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی سست ہو سکتی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈز ہائی وے پر تعینات رہیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں اور ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔مزید معلومات یا اپ ڈیٹس کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :سیاحتی مقامات پر دوبارہ برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

متعلقہ خبریں