اہم خبریں

ٹک ٹاک نے تمام بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) چینی شاٹ ویڈیو بنانے والی ایپ ٹک ٹاک نے اپنے تمام بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا ہے، 28 فروری ان کا آخری کام کا دن ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے جون 2020 میں قومی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے 59 دیگر چینی ایپس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی۔
اس کے بعد بھارت میں 300 سے زیادہ دیگر چینی ایپس پر بھی پابندی لگائی گئی جن میں ہیلو،وی چیٹ،یوسی براوزر ، بیگو لائیو،لائیکی دیگر مشہور ویب سائٹ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں