پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکومت شفافیت، میرٹ اور ترقی کو فروغ دے گی اور کرپشن کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پشاور میں ترقی کے منصوبے لاہور کے جلسہ جلوس کی پابندی والے ماحول کی مانند نہیں ہوں گے بلکہ مقامی ضروریات کے مطابق چلیں گے۔
سہیل آفریدی نے بجلی، خالص منافع اور دیگر بقایاجات کی مد میں 4 ہزار ارب روپے کے محصولات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم صوبے کی ترقی اور منصوبہ بندی میں استعمال ہوگی۔ انہوں نے کراچی کے لیے دورے کا منصوبہ تیار کرنے اور گورننس پر خصوصی توجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے لاہور دورے کے دوران غلط زبان استعمال پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کا ردعمل تھا اور اب کابینہ میں توسیع جلد ہونے والی ہے۔ سہیل آفریدی نے سابق وزرا پر عائد الزامات کی صفائی ضروری قرار دی اور کہا کہ ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا، تاہم مخالفین اس میں ناکام رہے۔کراچی دورے کا پلان تیار کررہے،کابینہ میں توسیع جلد ہوگی
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ضم اضلاع میں بدامنی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور امن و امان برقرار رکھنا حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے۔ انہوں نے اپنے 100 دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
مزید پڑھیں :شیخ وقاص اکرم کے بھائیوں کے مابین جھگڑا،اسلحہ کا آزادانہ استعمال،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا















