اہم خبریں

شیخ وقاص اکرم کے بھائیوں کے مابین جھگڑا،اسلحہ کا آزادانہ استعمال،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

جھنگ (  اے بی این نیوز     ) سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے خاندان کے دو بھائیوں کے درمیان شدید جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم کے بڑے بھائی شیخ شیراز اکرم اور چھوٹے بھائی شیخ فواد اکرم کے درمیان تصادم کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اور مقامی ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ خاندانی تنازعہ کے باعث ہوا، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے نیا قانون’’ فیل فارایور‘‘ متعارف

متعلقہ خبریں