اہم خبریں

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بڑا معرکہ

دبئی (  اے بی این نیوز   )پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے اہم میچ میں افغانستان انڈر 19 کو 133 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز اسکور کیے۔ قومی ٹیم کی جانب سے سمیر منہاس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔ عثمان خان نے 43 جبکہ علی حسن بلوچ نے 39 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

افغانستان انڈر 19 کی جانب سے بولنگ میں سلمان خان احمدزئی اور زیت اللہ شاہین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ پاکستانی بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے نہ روک سکے۔239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 30.2 اوورز میں صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کے کپتان محبوب خان 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان کی جانب سے عمرزیب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے ہیرو بن گئے۔ مومن قمر اور احمد حسین نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے تین ملکی سیریز میں اپنی دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم اب 6 جنوری کو فائنل میں زمبابوے انڈر 19 کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ اس سے قبل اتوار کو پاکستان اپنا آخری لیگ میچ بھی زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں :سینکڑوں سرکاری ملازمین فارغ

متعلقہ خبریں