اہم خبریں

میئر نیویارک ظہران ممدانی جذباتی ہو گئے

نیویارک (  اے بی این نیوز   )نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی شہریوں سے ملاقات کے دوران اس وقت آبدیدہ ہو گئے جب ایک پاکستانی خاتون نے ان سے ملاقات کر کے دل کو چھو لینے والے الفاظ کہے۔ یہ جذباتی لمحہ نیویارک میں ہونے والی عوامی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس نے وہاں موجود افراد کو بھی متاثر کیا۔میئر منتخب ہونے کے بعد ظہران ممدانی نے نیویارک کے 142 شہریوں سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور شہر کے مستقبل سے متعلق ان کی تجاویز پر غور کیا۔ اسی سلسلے میں ایک پاکستانی خاتون بھی ملاقات کے لیے آئیں، جنہوں نے گفتگو کے آغاز میں بتایا کہ ان کی انگریزی زیادہ اچھی نہیں، اسی لیے وہ اپنے جذبات تحریر کی صورت میں ساتھ لائی ہیں۔

خاتون نے ظہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب دنیا میں تقسیم اور نفرت بڑھ رہی ہے، انہوں نے لوگوں کے دلوں میں نرمی، اتحاد اور انسانیت کا احساس پیدا کیا ہے۔ ان الفاظ نے میئر نیویارک کو بے حد متاثر کیا اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ ملاقات نہایت سادہ مگر معنی خیز تھی، جس نے ظہران ممدانی کی عوام سے وابستگی اور مختلف کمیونٹیز کے لیے احترام کو نمایاں کر دیا۔

مزید پڑھیں :سینکڑوں سرکاری ملازمین فارغ

متعلقہ خبریں