اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند کریں، معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی باتیں ہورہی ہیں اگر ایسا ہوا تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔
پاکستان میں PDM حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے،ایسا ہوا اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے ہماراایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2023
ہماراایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکزہوگا اور ہماری آزادی محض رسمی ہوگی۔ انہوں کہا کہ احمقانہ پالیسیوں پرضد سے ملکی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے ،انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کوٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہوناچاہیے۔















