اہم خبریں

نئی سیاسی جنگ شروع،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے معاملے پر اپنا واضح مؤقف پیش کر دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کے نام پر اتفاق کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کا راستہ کھلا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب آئینی روایت کے مطابق اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے تاکہ پارلیمانی نظام مؤثر انداز میں چل سکے۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مولانا فضل الرحمان اس منصب پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں پارلیمانی سیاست کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جو اپوزیشن کے کردار کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

دہشت گردی سے متعلق گفتگو میں انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے سیکیورٹی اہلکار جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، جو ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف اب کوئی مستقل اور مؤثر حل نکالنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں :نگران کابینہ قائم

متعلقہ خبریں