اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نئے سال کے آغاز پر حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 170 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل مٹی کا تیل 180 روپے 54 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔
اس فیصلے کو خاص طور پر دیہی علاقوں اور سرد خطوں کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جہاں مٹی کا تیل گھریلو استعمال، چولہوں، لالٹینوں اور ہیٹنگ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس کمی سے روزمرہ اخراجات میں واضح فرق محسوس ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور حکومتی پالیسی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کو وضاحتی نوٹس















