اسلام آباد (اے بی این نیوز)سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو اپنا تحریری استعفیٰ ارسال کیا ہےجس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ان کا نام مشاورت کے بغیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کیا گیا اس لئے میں کمیٹی سے مستعفی ہوتا ہوں۔
’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت بننے کے بعد مہاجرین کی نشست پر کامیاب ماجد خان کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سردار عتیق احمد خان کو بھی ممبر کے طور پر شامل کیاگیا تھا۔
مزید پڑھیں۔دورانِ حج وفات پر لواحقین کو 20 لاکھ معاوضہ دیا جائیگا















