اہم خبریں

بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بلوچستان بھر میں ایک بار پھر آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 20 کلو والے آٹے کی تھیلی کی قیمت میں 30 سے 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی بوری 2400 روپے سے بڑھ کر 2450 سے 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6,000 سے 6,500 روپے اور 100 کلو والے تھیلے کی قیمت 12,000 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث عوام پریشان ہیں اور فلور مل مالکان کا بھی سر درد بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔کینیڈا: شراب کی بو آنے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا

متعلقہ خبریں