فیصل آباد (اے بی این نیوز)سنٹرل جیل میں قتل کیس کی بیمارملزمہ چل بسی۔نازیہ بی بی تھانہ کھرڑیانوالہ کے قتل کیس میں گرفتار ہوئی۔عدالتی احکامات پر50 سالہ نازیہ کو جیل منتقل کردیا گیا۔
ہیپاٹائیٹس کی مریضہ ہونے پر نازیہ بی بی کی1 ماہ قبل طبعیت خراب ہوئی۔متوفیہ کو یکم دسمبر کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال میں دوران علاج نازیہ بی بی جانبر نہ ہوسکی۔
جیل انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی۔
مزید پڑھیں۔سبی:چینک چوک پر بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی















