اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پانچ بڑوں کی ملاقات ہو جائے تو مسائل ختم ہو سکتے ہیں، ملک عامر ڈوگر کا مؤقف سامنے آ گیا۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ نے کہا ہے کہ اگر ملک کے پانچ بڑے اکٹھے بیٹھ جائیں تو بہت سے تنازعات خود بخود ختم ہو سکتے ہیں اور حالات بہتر سمت میں جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک عامر ڈوگر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کہا کہ ملک کے پانچ بڑوںکے درمیان اعتماد سازی کے لیے رابطہ ضروری ہے تاکہ صورتحال میں بہتری آ سکے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اگر پانچ بڑوں کی ملاقات ہو جائے تو جھگڑا ہی ختم ہو سکتا ہے، ممکن ہے یہ آج نہ ہو مگر کل ایسا ضرور ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں اور اختلافات کو سیاسی دائرے تک محدود رکھا جانا چاہیے۔
ملک عامر ڈوگر نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں کے خلاف کردار کشی کی مہم بند ہونی چاہیے اور اعتماد سازی کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ناگزیر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہمارے اتحادی ایم ڈبلیو ایم کے راجا ناصر عباس اور تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ زمینی حقائق پر بات چیت اور مشاورت ہو سکے۔ ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اگر نیت ہو تو اللہ کرے کوئی راستہ نکل آئے اور سیاسی ماحول میں بہتری ممکن ہو۔
مزید پڑھیں :5 بڑے ہیں ان کے مابین رابطہ ہوا تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ،را ثنا اللہ کا انکشاف















