اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کے پانچ بڑے ہیں اور اگر ان کے درمیان اعتماد سازی کے لیے رابطہ بڑھایا جائے تو ملکی صورتحال مثبت سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ جس طرح سال 2025 میں بعض اچھی خبریں سامنے آئیں، اسی طرح امید ہے کہ 2026 معاشی استحکام کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہمات ناقابل قبول ہیں اور ایسے اکاؤنٹس کو بند کیا جانا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی کہ ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول یا تعلق نہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے واضح لاتعلقی اختیار کر کے انہیں بند کروانا چاہیے۔ اگر پروپیگنڈا کرنا ہے تو مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خلاف کیا جائے، ریاستی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی، پارٹی پہیہ جام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی اور اس طرح کے اقدامات سے اسے مزید سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں :پی آئی کے نام کے حوالے سے عارف حبیب کا اہم اعلان ،ملازمین کیلئے بھی خوشخبری،جا نئے کیا















