واشنگٹن اے بی این نیوز )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی کل دولت 726.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو فوربس کے ریئل ٹائم بلین ایئرز لسٹ کے مطابق ریکارڈ کے طور پر نوٹ کی گئی ہے۔ اس سنگ میل کے بعد مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
مسک نے اس سال کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی دولت کئی بڑے ممالک اور کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔مسک کی دولت میں 3.3 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی کیونکہ ٹیسلا کے شیئرز ایک فیصد کی کمی کے ساتھ 449.72 ڈالر پر بند ہوئے۔ اس کے باوجود ٹیسلا کے شیئرز نے اس سال مجموعی طور پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور دوران سال شیئرز تقریباً 500 ڈالر تک پہنچ گئے۔
فوربس کے مطابق مسک مئی 2024 سے دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں، جب انہوں نے LVMH کے سی ای او برنارڈ آرنو کو پیچھے چھوڑا۔ دیگر امیر ترین شخصیات میں گوگل کے کو فاؤنڈر لیری پیج 256.9 ارب ڈالر، اوریکل کے چیئرمین لیری ایلِسن 245 ارب ڈالر، ایمیزون کے جیف بیزوس 242.2 ارب ڈالر اور سرگئی برن 237.1 ارب ڈالر کے ساتھ شامل ہیں۔
ایلون مسک کی دولت عالمی سطح پر 23 ویں بڑی معیشت کے برابر ہے، جو بیلجیم، آئرلینڈ، ارجنٹینا اور سویڈن سے زیادہ ہے اور تائیوان کے قریب ہے۔ ان کی دولت کئی بڑی کمپنیوں جیسے اوریکل، جانسن اینڈ جانسن اور LVMH کی مارکیٹ ویلیو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ کریپٹو کرنسی مارکیٹ کے لحاظ سے بھی مسک کی دولت ایتھیریم کی مارکیٹ کی دوگنی سے زائد ہے، جو بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔
مزید پڑھیں :پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد















