حیدرآباد( اے بی این نیوز ) بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر شہر بھر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں آج سے دفعہ 144 نافذ ہوگی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پتنگ اُڑانے، ڈور کی خرید و فروخت، تیاری یا ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت میں ممنوع ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے کا انسپکٹر قانونی کارروائی کرے گا۔
پتنگ بازی سے ہونے والے بڑھتے حادثات اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر یہ پابندی یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک نافذ رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور پتنگ بازی سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے گریز کریں۔لاہور ہائی کورٹ میں بسنت کی اجازت دینے کے معاملے پر اپیل دائر کی جا چکی ہے، لیکن حیدرآباد میں حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر پابندی برقرار رہے گی۔یہ پابندی شہریوں اور بچوں کی حفاظت، سڑکوں پر حادثات میں کمی، اور ایمرجنسی خدمات کو ہنگامی صورتحال سے بچانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :اہم سیا سی پیش رفت ،رکاوٹیں دور،12 جنوری کو اہم اعلان















