اسلام آباد (اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری آئندہ دو ہفتوں کے اندر متوقع ہے، اور اسپیکر ایاز صادق اس سلسلے میں 12 جنوری کو اہم اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی میں حائل بڑی رکاوٹ اس وقت دور ہو گئی جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدالتی پٹیشن واپس لے لی۔ قبل ازیں عدالتی زیر سماعت معاملے کی وجہ سے اسپیکر نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہیں کر سکتے تھے۔
قومی اسمبلی کا نیا اجلاس بھی 12 جنوری کو شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی کے ایڈوائزر محمد مشتاق نے بتایا کہ عدالتی رکاوٹ ختم ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے عمل میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہآئندہ ہفتے اپوزیشن وفد اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرے گا اور تقرری کے پروسس کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :9 سرکاری محکمے ختم















