کابل (اے بی این نیوز )افغانستان کے صوبہ میدان وردک کے دارالحکومت میدان شہر کے مضافات میں ایک ڈرون گر گیا ہے، جس کی جگہ سے حاصل ہونے والےشواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈرون اسرائیلی ساختہ ہیروں UAV سے ملتا جلتا ہے۔یہ ڈرون تقریباً 200 کلومیٹر اندر افغانستان میں، انتہائی حساس علاقے میں گرنے کی اطلاعات ہیں،مقامی اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں ایسے ڈرونز آپریٹ کرنے والا واحد ملک بھارت ہے، جس سے یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ آیا افغان خودمختاری کے امور پر عمل درآمد بھارتی کنٹرول میں ہے اور بھارتی ڈرونز افغان سرزمین سے آپریشن کر رہے ہیں۔
یہ خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے ہیں جب حالیہ دنوں میں افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملے کیے گئے، جس سے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر مزید تشویش پیدا ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام حالات ممکنہ طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہو سکتے ہیں، اور بھارت کے ذریعے افغانستان میں چلائے جانے والے ہیروں ڈرونز اور ایران میں حالات کی بگڑتی صورتحال کے درمیان تعلق پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
ہیروں UAV، جسے اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے، جدید الیکٹرو-آپٹیکل سینسرز، 40 گھنٹوں سے زائد کی طویل پرواز کی صلاحیت اور بلند ارتفاع پر آپریشن کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔بھارت جنوبی ایشیا میں اس ماڈل کا مرکزی آپریٹر ہے اور اسے اپنے مسلح افواج میں 2000 کی دہائی کے آغاز سے شامل کیا ہوا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق بھارت نے اپنی ہیروں بیڑے کو بڑھایا ہے، جس میں ہیروں Mk-II بھی شامل ہیں، جو متنازعہ سرحدی علاقوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :9 سرکاری محکمے ختم















