اہم خبریں

اپ ڈیٹ آگئی، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(اے بی این نیوز        )سال 2026 کے آغاز پر ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر گولڈ مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 83 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 635 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 545 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 322 ڈالر پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں :سیاست میں ہلچل ،عمران خان کا پیغام ملتے ہی سہیل آفریدینے بڑا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں