پشاور(اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور کے حالیہ دورے کے بعد کراچی اور سندھ کے اہم دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دورہ 9 جنوری کو متوقع ہے، جسے ملکی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ مکمل کیا تھا، جہاں انہوں نے مختلف سیاسی اور تنظیمی ملاقاتیں کیں۔ اب کراچی اور سندھ کے دورے کے اعلان کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر کراچی اور سندھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اور سیاسی کارکن تیار رہیں، کیونکہ یہ دورہ آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :ہنڈا کے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا















