اہم خبریں

افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطے میں عدم استحکام پھیلانے میں سرگرم

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطے میں عدم استحکام پھیلانے میں سرگرم۔ذرائع کے مطابق افغان اور بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے جو خطے میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دینے کی منظم کوششوں میں مصروف ہے۔ سیکیورٹی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی مداخلت اور پراکسی سرگرمیوں کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشینری، انتہاپسند پالیسیوں کے تحت، خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی مہمات چلا رہی ہے۔ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور بعض افغان شرپسند عناصر پر الزام ہے کہ وہ مشترکہ طور پر خطے میں بدامنی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ پرامن عوامی مظاہروں کے دوران بھی افغان اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک منظم مہم کے تحت سرگرم نظر آئے۔ ان اکاؤنٹس پر الزام ہے کہ وہ ان مظاہروں کو عوامی تحریک کا رنگ دے کر حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سال کا پہلا دن،افسوسناک خبر،40 افراد جا ن سے گئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں