اہم خبریں

گندم،انڈے، خوردنی تیل مہنگا

اسلام آباد(اے بی این نیوز        )ادارہ شماریات نے ملک میں ماہانہ مہنگائی سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے.ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.36 فیصد کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم کئی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں تازہ پھلوں کی قیمتوں میں 6.78 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گندم 3.48 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں 3.27 فیصد اور خوردنی تیل میں 2.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہروں میں آٹے کی قیمت 2.01 فیصد جبکہ خوردنی گھی 1.92 فیصد مہنگا ہوا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مجموعی کمی کے باوجود خوراک کی بعض بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عام صارفین کے بجٹ پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے رجحان پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آئندہ مہینوں میں قیمتوں کی صورتحال کا انحصار رسد، موسمی حالات اور حکومتی پالیسی اقدامات پر ہوگا۔

مزید پڑھیں :سال کا پہلا دن،افسوسناک خبر،40 افراد جا ن سے گئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں