اسلام آباد(اے بی این نیوز)نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے، صدر، وزیراعظم
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج خوشیاں، خوشحالی، اللہ کے فضل و کرم لئے طلوع ہو۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے نئے سال کے آغاز پرقوم کومبارکباد دی اور اپنے پیغام میں سیاسی قوتوں میں مفاہمت کیلئے ثالثی کی پیشکش کی، انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں پارلیمان میں تعمیری کردار ادا کریں۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ کشیدگی بڑھانے کا نہیں بلکہ شعور اجاگر کرنے کا وقت ہے، جمہوری قوتوں کے درمیان اعتماد بحالی کیلئے قومی مفاہمت کے عمل کی قیادت کو تیار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ 2025ء دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، قوم افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع میں ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں۔زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے بھائی انتقال کرگئے















