اہم خبریں

نئے سال پر امارات میں پیٹرول میں تقریباً 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی

ابوظبی(اے بی این نیوز) نئے سال پر متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

اماراتی فیول پرائس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول میں تقریباً 12 روپے، ڈیزل میں 22 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول سپر 98 کی قیمت 2.53 فی لیٹر درہم (193.23 روپے) ہوگئی ہے۔دسمبر میں قیمت 2.70 درہم فی لیٹر (تقریباً 206.78 روپے) تھی۔

پیٹرول اسپیشل 95 کی قیمت 2.42 درہم فی لیٹر ( تقریباً 184.28 روپے) ہوگی۔ دسمبر میں قیمت 2.58 درہم فی لیٹر (تقریباً 197.82 روپے) تھی۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں