اسلام آباد( اے بی این نیوز) سال 2026 کے آغاز پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس نےنئے سال کے موقع پر عوامِ پاکستان، عدلیہ اور وکلا برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ پر بنیادی حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔
انصاف صرف ہونا ہی نہیں، بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا بھی ضروری ہے۔ عام شہری امید اور اعتماد کے ساتھ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں۔ انصاف کو عملی طور پر قابلِ رسائی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خواتین، بچوں، محروم طبقات اور دور دراز علاقوں کے شہریوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
عدالتی اصلاحات، تاخیر میں کمی اور شفافیت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے۔ ٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ استعمال انصاف کی فراہمی میں مددگار ہوگا۔ بروقت فیصلے اور قابلِ فہم عدالتی عمل عوامی اعتماد کا باعث بنیں گے۔
عدلیہ عوام دوست، باوقار اور ہمدرد نظامِ انصاف کے لیے پرعزم ہے۔
عدلیہ آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے ثابت قدم ہے۔ چیف جسٹس کا نئے سال میں انصاف ہر دہلیز تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ۔ نیا سال قانون کی حکمرانی اور انصاف پر اعتماد کے فروغ کا پیامبر بنے۔
مزید پڑھیں :سال نو کا تحفہ،پٹرولیم مصنوعات تاریخی سستی،جا نئے نئی قیمت،فی لٹر کتنا کم ہوا















