اہم خبریں

سامعہ خان نے 2026 کے بارے کیا بتایا،کیا تبدیلیاں ہو نگی،جا نئے

اسلام آباد( اے بی این نیوز)ٹیروکارڈریڈرسامعہ خان نے کہا کہ میں جب کئی سالوں میں بات کہتی تھی کہ 15مئی 2025سے وہ ٹائم شروع ہو گا جو پاکستان کو ایک ترقی کی طرف لے کے آئے گاروحانی مدد کا سال ہوگا اور پاکستان سپر پاور کا لاڈلہ بن جائے گاتو لوگ میری باتیں دیوانےکا خواب لگتی تھی کہ پاکستان کے گرین پاسپورٹ کا اللہ پاک اتنی عزت دے دیں گے یہ جو 2026 ہے اللہ کی طرف سے حساب کتاب ہے اللہ کے فضل سے پاکستان کی پرواز سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے لوگ مایوس ہوئےہیں میں نے کبھی پہلے ایسی باتیں نہیں کی تواللہ پاک میری اس پیش گوئی کو پر لگا دے کیونکہ اس ملک میں لوگوں کے لیے ریلیف کی صورت بنے گی میں ایک جملہ بولا کرتی ہے کہ سپر پاور کو ہم سے زیادہ ہمارے سروائیورکی فکر ہو جائے گی جس کے نتیجے میں یہاں رزق بھی آئے گا اور سرمایہ داری بھی آئے تو لوگوں کوروز گار بھی ملے گا۔ اشفاق احمد کہا کرتے تھے کہ یورپ سے لوگ پاکستان کمانے کے لیے آئیں گے اب اس کی وجہ سامنے نظر آتی ہے کیونکہ یورپ کی پٹی پے جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں جو لوگ اس ملک سے مایوس ہیں خداراہ یہ ایک نئی امید کا سال ہے ۔سامعہ خان نے کہا کہ میں اللہ پاک سے بہت خوش امید ہوں اب اس ملک کے ٹیک آف کا ٹائم ہے اس نئے سال کا سہرا کس کے سر سجے گا یہ غیر عملی بات ہو جائے گی ،میرے پاس جو علم ہے اورغیب کا علم اللہ پاک کے پاس ہے جب مجھے آپ لوگوں کا ڈیتا فراہم بھی کرتے ہیں
انہوںنے کہا کہ ملک انشاء اللہ پٹڑی پر چڑھنا ہی ہے یہ میرا یقین ہے ۔آسٹرالوجر عالیہ نذیر نے کہا کہ پاکستان کے لیے 2026 ایک نئے دور کا آغاز ہے قدرت 9سال کا ادوار قوم کو دیتی ہےہمارا جو9 سال کا دور تھاوہ 2017 کو شروع ہوامجھے کیوں نکالا سے اورآخر2025میں اڈیالہ جیل کے باہر یہ جو فیس ہے اس سے پاکستان میں بہت کچھ تبدیل ہوا سال 2025 نہیں ختم ہو رہا بلکہ9سال کا ایک دور ختم ہو رہا ہے جس کے بعدسال 2026کے نئے دور میں پاکستان کی بہتری کے لیے بہت روشن امکانات ہیں جو معاشی بہتری ہوگی ۔
اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نذیر نے کہا کہ اکانومی کی سال2026کے نئے دور میں پاکستان کی ترقی واضح دیکھائی دیتی ہےاور سب سے پہلے یہ عدلیہ کا سال ہے کیونکہ سال کے بادشاہ کا ہے دوسرا عوام کا سال اور یہ آپ ضرور دیکھیں گے کہ عدلیہ کا دوبارہ بہتری کی طرف جاناہے جو وینٹی لیٹرپر مصنوعی سانس لے رہی تھی اس میں دوبارہ جان پیدا ہوگی عوام کی آواز واضح نظر آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست میں عدم استحکام دیکھائی دیتا ہے یہ لگتا ہے یہ سال دوبارہ الیکشن کے اعلان اورحکومتی تبدیلی کا سال ہے جو اس وقت آپ کو چہرے نظرآرہے ہیں وفاق اور صوبوں میں بھی بہت زیادہ ہلچل دیکھائی دیتی ہے اس کے بعد 9سال بعد پاکستان پے اچھا وقت آیا ہے ایک نیا دور شروع ہواہے تو اس دور میں آپ کو نئے چہرے ملیں گے نئی سیاست جو نظام میں چلتے چلے آرہے تھے وہ تبدیل ہونے والے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں میں بڑی تبدیلی دیکھائی دیتی ہے اور سیاست میں عدم استحکام جون سے 2027 تک دیکھائی دے رہا ہے ، نئے سال کے آغاز میں حکومت میں اتار چڑھائو دیکھائی دے گا۔

دوسری جانب ،آسٹرالوجر دائود جی دائودنے کہا کہ ہم نے 2025 میںبلاشبہ پاک انڈیا جنگ بھی دیکھی 9مارچ2025کی اگر یہ انرجی تھی تو جنگیں دیکھیں تو پاک انڈیا کے ساتھ ساتھ روس یوکرائن اور فلسطین کے حالات بھی ہمارے سامنے تھے لیکن اگر ہم 2026 میں جا رہے ہیں تو ون اور سن کی انرجی ہے سورج نظام فلکی میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے سورج کی بات کریں تو سورج کے گرد تمام سیارے ستارے وہ ایک روشنی پاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ 2026آیا توآپ کوسب کچھ نواز دے گا جوہر ایک اداروں ، سسٹم، عدلیہ اور میڈیا کی اکائونٹی بیلٹی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ اگراداروں میں وہ لوگ جو کاہلی اور سستی کر رہے ہیں کام نہیں کر رہے ہیں ان کو باہر نکالا جائے گااور میرٹ پر ہی فیصلے ہونگے 9جو ہے وہ اسٹیبلمنٹ کو اور سن آپ کی سیاست کو بہتر بنائے گاان کا کہنا تھا کہ 2026 میں آپ دیکھیں گے کہ سیاسی پارٹیاں آپس میں بیٹھیں گی اور مشاورت کریں گی یہاں کہیں بھی آپ کو کسی کے اوپر کسی بھی قسم کا پریشر نیکٹو یا پازٹیو نہیں دیکھتے گے وہ باہر نکل جائے گا تمام بیلنس ہوگاہاں معیشت کے حوالے سے سرمایہ کاری ضرور آئے گی لیکن اس کی بندر بانٹ ہوگی یا نہیں ہو گی اسکا کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ آپ کے پاس میکانیزم اور سسٹم موجود ہے آپ کے پاس پیسہ آرہا ہے وہ عوام تک لگ رہا ہے کہ نہیں لگ رہا،پاکستان کی معیشت کے اوپر بات کریں توعوام کے اوپر نہیں لگ رہا اورسرمایہ کاری آرہی ہے تویہ پیسہ کہاں جارہا ہے اس کے بارے میں آپ کو ایک نیا سسٹم متعارف کروانا پڑے گا جس کے لیے چہرے بدل سکتے ہیں نظام وہی رہے گا۔

دائود جی دائودنے کہا کہ بلاشبہ 2026 میں آپ کو بہت سی چیزوں سے متعلق بہت کچھ تبدیلی نظرآئے گی جس کسی کےساتھ زیادتی ہو گی وہ زیادتی آپ کو سامنے نظر آئے گی اب زیادتی والا سسٹم چلے گا کوئی نہیں کیونکہ میرٹ کے اوپر2026 میں ون جو ہے میرٹ پر فیصلہ کرے گا ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کے اوپر ہمیںکام کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

مزید پڑھیں :نئے سال کا آغاز ،پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قیمتیں آگئیں،جانئے بڑا ریلیف ملنے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں