مری ( اے بی این نیوز )سال نو کے موقع پر مری میں سیاحوں کا رش، جہاں ملک بھر سے لوگ ملکہ کوہسار میں خوشیوں کا استقبال کرنے پہنچے۔تفصیلات کے مطابق مری میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی ہے، جس نے سیاحوں کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ مال روڈ پر فیملیز کے لیے مخصوص راستے بنائے گئے، اور وہاں غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔
سال نو کے جشن کے حوالے سے کشمیر پوائنٹ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں میوزیکل پروگرام اور شاندار آتش بازی کا انعقاد ہوگا۔ مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا تاکہ سیاح بلاخوف و خطر سال نو کی خوشیاں منا سکیں۔برفباری اور جشن کے حسین مناظر نے مری کو سال کے آغاز کے لیے دلکش اور یادگار مقام بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں :نئے سال کا آغاز ،پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قیمتیں آگئیں،جانئے بڑا ریلیف ملنے جا رہا ہے















