اہم خبریں

نئے سال کا آغاز ،پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قیمتیں آگئیں،جانئے بڑا ریلیف ملنے جا رہا ہے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 60 پیسے تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کے علاوہ دیگر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے تخمینے درج ذیل ہیں:

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی۔ مٹی کا تیل: 9 روپے فی لیٹر کمی۔ لائٹ ڈیزل: 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی حتمی ورکنگ وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی، جس کے بعد حکومت ریونیو کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری اور وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں :نیویورک ٹا ئمز بھارتی بدنا م زمانہ تنظیم آر ایس ایس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لے آیا

متعلقہ خبریں