اہم خبریں

سردی کی پہلی بارش

لاہور ( اے بی این نیوز     ) لاہور میں سردی کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ جیل روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور منٹگمری روڈ پر ہلکی بارش ہوئی، جس سے سردی میں اضافہ محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 2 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، جس میں پنجاب کے کئی شہر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق یہ موسمی نظام ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ پنجاب کو بھی متاثر کرے گا۔ جنوری میں مزید دو سے تین موسمی سسٹمز داخل ہونے کی پیش گوئی ہے، جو بارشوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ بارشیں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے خاص طور پر خوشی کی خبر ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف فصلوں کے لیے مفید ہوں گی بلکہ موسم میں نرمی اور درجہ حرارت میں کمی بھی لائیں گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع،جا نئے کتنی کی گئی

متعلقہ خبریں