اہم خبریں

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پی ٹی سی ایل نے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے، جس سے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز کے مکمل 100 فیصد حصص کی خریداری مکمل کر کے انہیں اپنی ذیلی کمپنیوں کے طور پر شامل کر لیا ہے۔

اب پی ٹی سی ایل گروپ میں یوفون 4G، یو بینک اور ٹیلی نار پاکستان شامل ہیں۔ عبوری مدت میں ٹیلی نار پاکستان ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر کام جاری رکھے گا، تاہم ریگولیٹری منظوریوں کے بعد اسے یوفون کے ساتھ ضم کر دیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل کے صدر و سی ای او حاتم بامطرف نے کہا کہ یہ اقدام صارفین کے لیے بہتر نیٹ ورک اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے ٹیلی نار پاکستان کے دو دہائیوں پر محیط خدمات کا اعتراف اور شکریہ بھی ادا کیا اور نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ اس انضمام سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی کے نئے امکانات کھلیں گے۔

مزید پڑھیں :آئی سی سی نے رینکنگ جاری کر دی

متعلقہ خبریں