اہم خبریں

سال نو کی آمد پر پی ٹی آئی کیلئے پہلی اچھی خبر آگئی،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جہاں اسپیکر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات دور ہونے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے محمود اچکزئی کی نامزدگی کے کاغذات دوبارہ جمع کرا دیے ہیں۔چیف وہیپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق دستاویزات قومی اسمبلی کے سیکریٹری مشتاق خان کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کا عمل ایک بار پھر آگے بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں اپوزیشن لیڈرز کے عہدوں کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے، اور توقع ہے کہ یہ عہدے آئندہ پارلیمانی سیشنز میں پُر کر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قائد حزبِ اختلاف کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم اسپیکر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث معاملہ تعطل کا شکار تھا۔
دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی نے مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس کو نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل شبلی فراز ایوانِ بالا میں قائد حزبِ اختلاف تھے، جو 9 مئی کے کیس میں سزا کے بعد نااہل قرار پائے۔
مزید پڑھیں :بھارت کے حمایت یافتہ عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل

متعلقہ خبریں