اہم خبریں

2025 جاتے جاتے بھی غم دے گیا، افسوسناک خبر،14 افراد جان سے گئے،وجہ جا نئے

جھنگ ( اے بی این نیوز  ) فیصل آباد روڈ پر کلی فقیر کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا، جہاں مسافر بس اور کار کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے اس کی ٹکر ہوگئی۔ تصادم کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کیں۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں پھنسے افراد کو نکالا اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحویل میں لیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی بحال کی اور شواہد اکٹھے کیے۔

مزید پڑھیں  :حکومت کی کوشش ہے پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ معیشت بنایا جائے، وزیراعظم

متعلقہ خبریں