اہم خبریں

نئے سال پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان بھر میں مہنگی بجلی کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، لیکن نئے سال پر ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ بجلی کے صارفین کے لیے یہ امید کی کرن ہے کہ 2025 کے آغاز پر بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 72 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر آج سماعت کر رہا ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں نومبر کے اعداد و شمار شامل ہیں، جن کے مطابق ڈسکوز کو 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔

پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد، درآمدی کوئلے سے 5.06 فیصد، گیس سے 8.44 فیصد، ایل این جی سے 8.64 فیصد اور جوہری ایندھن سے 25.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ درخواست بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اہم پیشرفت ہے، اور اگر نیپرا اس پر فیصلہ کرتا ہے تو عوام کو نئے سال میں ریلیف مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔نئے سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 2025 کا سورج غروب ہونے میں بس چند گھنٹے باقی

متعلقہ خبریں