اہم خبریں

علیمہ خان دھرنا قائم،پولیس پیچھے ہٹ گئی، رات گئے مذاکرات جاری

راولپنڈی (انوار عباسی      ) ایس ایچ او اعزاز عظیم نے قاسم خان اور سلمان اکرم راجا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد کشیدگی میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا اور مفاہمت کے ذریعے معاملہ حل کرنے پر توجہ دی۔ مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد سڑک سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

پولیس نفری نے بھی پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے جبکہ موقع پر صورتحال قابو میں بتائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے ٹریفک بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مذاکرات کے تسلسل اور پولیس کے لچکدار رویے کو صورتحال معمول پر لانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کا دھرنا،پولیس کی پیش قدمی،علیمہ خان کا ڈٹے رہنے کا اعلان

متعلقہ خبریں