بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان میں غبارے سے متعلق قرارداد کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ماؤننگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد کی منظوری کو مسترد کرتا ہے، ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں غبارہ موسمیاتی مقاصد کے لیے تھا چین پر جاسوسی کا الزام امریکی قیاس آرائی کی جنگ کا حصہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا جس میں براعظم امریکہ کے اوپر مشتبہ جاسوس غبارے کے استعمال پر چین کی مذمت کی گئی۔ قرارداد کو 419 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول نے قرارداد کی سرپرستی کی، جس میں کہا گیا تھا کہ چین کی جانب سے امریکہ کے اوپر آسمانوں پر طیارے کا استعمال امریکہ کی خودمختاری کی ڈھٹائی کی خلاف ورزی ہے۔















