اہم خبریں

مہاجرین نشستوں کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل،سیاسی و قانونی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین نشستوں کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل۔ حکومتِ پاکستان کا بڑا قدم، نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ پونچھ کے تین نمائندے شامل، سیاسی و قانونی حلقوں میں ہلچل۔

کمیٹی میں وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وزارتِ قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری، قانونی مشیر اور کنسلٹنٹ کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے وزیر قانون میاں عبدالوحید کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سردار طاہر انور ایڈووکیٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ پیپلز پارٹی لائر ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

سردار ارباب اور سعد انصاری کا تعلق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے دو مختلف گروپوں سے ہے۔ نو رکنی کمیٹی میں شامل تین اراکین کا تعلق پونچھ سے ہے، جسے علاقائی نمائندگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ کمیٹی آنے والے دنوں میں مہاجرین نشستوں کے حوالے سے ایک تاریخی فیصلہ کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں  :یمن کےحوالے سے یو اے ای کا بڑ ا اعلان سامنے آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں