اہم خبریں

حالات بدلنے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (  اے بی این نیوز       )اڈیالہ کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں 2025 گزر گیا اب حالات بدلنے چاہئیں۔
تحریک اپنی جکہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہیں۔ حالات جیسے تقاضے کررہے ہیں مذکرات ویسے نہیں کی ہورہے ہیں۔ صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں۔
ہمارے لیے سسٹم رک کیا ہے نہ رکتا تو روز یہاں کھڑے نہ ہوتے۔ ایساطریقہ نکالیں جس سے حالات بہتر ہوں ۔ اس سال 2 سزائیں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کو ہوئیں۔ سال 2025 میں دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا لیکن ہمارا آپس کا تناؤ ختم نہیں ہوا ۔ افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہورہے ہیں لگتا ہے یہ بھی سال سزاؤں کا ہوگا۔

مزید پڑھیں  :اے بی این نیوز کے سینئر رپورٹر بخت محمد یوسفزئی کے خلاف سینیٹر فیصل سلیم کی جانب سے انتقامی کارروائی

متعلقہ خبریں