اسلام آباد (اے بی این نیوز ) لائیو کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں گلوکارہ شائے گل ڈرون لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرفارمنس کے دوران ویڈیو ریکارڈ کرنے والا ایک تیز رفتار ڈرون حد سے زیادہ قریب آ گیا اور بے قابو ہو کر شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم بعد ازاں شائے گل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں اور دعاؤں اور خیریت دریافت کرنے پر سب کی شکر گزار ہیں۔
بعد میں گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی کلائی اور ہاتھوں پر زخم اور خون کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون ایک غیر پیشہ ور اور ناتجربہ کار آپریٹر چلا رہا تھا، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے کا نام تبدیل کرنے کی منظوری،جا نئے نیا نام کیا رکھا گیا ہے















