اہم خبریں

سال نو کی آمد آمد،مری میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد

مری (اے بی این نیوز    )مری میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

دفعہ 144 کا اطلاق 31 دسمبر سے یکم جنوری تک رہے گا۔ مری کے مال روڈ اور جی پی او چوک پر اس دوران صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ بغیر فیملیز آنے والے افراد کو گردونواح میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر رضا تنویر، سپرا ڈی پی او مری نے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی ہلڑ بازی یا غیر قانونی سرگرمی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں  :ہزاروں روپے فی تولہ سونا سستا،جا نئے نئی قیمت

متعلقہ خبریں